About
السلام علیکم و رحمت اللہ تعالی وبرکاتہ
میں قرآن مجید احادیث شریف کی معلمہ ہوں۔
میری کنیت بانک ہے جو کہ میرا بچپن کا نام ہے
اور اصل نام صفیہ ہے
الحمداللہ میں وفاق المدارس سے فارغ التحصیل عالمہ فاضلہ قاریہ ہوں۔
مطلب ایم اے عربی اسلامیات ۔
میں نے اپنی تعلیم پہلے قاری عبدالرشید صاحب کے مدرسے میں 3 سالہ دینی نصاب پڑھ کر مکمل کیا وہاں میں نے قرآن مجید اور ترجمہ وتفسیر اور احادیث اور فقہ کی کتابیں پڑھیں اور سند حاصل کیا۔
اس کے بعد میں نے وفاق المدارس کے 4 سالہ دینی نصاب کا کورس پڑھا اور الحمداللہ ہر سال جیدجدا آتی رہی۔
وہاں میں نے قرآن مجید اور ترجمہ وتفسیر عثمانی
اور صحیح بخاری و مسلم شریف اور فقہ اور صرف و نحو کے مضامین کی تعلیم حاصل کی۔
اس کے بعد بطور معلمہ کی حیثیت سے ناظرہ قرآن مجید اور ترجمہ وتفسیر اور احادیث کی کتابیں پڑھائیں۔
اب میری خواہش ہے کہ جو علم میں نے حاصل کیا ہے وہ اپنی ماں اور بہنوں بچیوں کو بھی دوں
کیونکہ علم ہی انسان کو اسکی پہچان دیتی ہے۔
اور دین کا علم سیکھنا ہم سب پر فرض ہے۔
اللہ تعالی ہم سب کو اس فرض کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین
Specialization
